این اے 84: مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع

این اے 84: مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 84 گوجرانوالہ 6 میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کا مکمل علاقہ تحصیل گوجرانوالہ صدر کی قانونگوئی ایمن آباد، پٹوار سرکل کوہلووالہ،منڈیالہ میر شکاراں اور میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے چارج نمبر 22 کے سرکل نمبر 10, 13, اور 15 شامل ہے اس حلقہ کی کل آبادی 7 لاکھ 93 ہزار 8 سو 53 نفوس پر مشتمل ہے جس میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی آبادی 5 لاکھ 35 ہزار 7 سو 46تحصیل گوجرانوالہ صدر کی آبادی 1 لاکھ 95 ہزار 2 سو 13 اور میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی 62 ہزار 8 سو 98 شامل ہے۔ اس حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 5 سو 12 ہے جن میں مردانہ ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 2 سو 40 اور خواتین ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 2 سو 72 ہے۔ حلقہ این اے 84 کی پولنگ اسکیم کے مطابق اس مکمل حلقہ کو حساس قرار دیا گیا ہے اس میں 297 پولنگ اسٹیشن ہونگے جن میں پولنگ بوتھ کی کل تعداد 836 ہو گی جن میں مردانہ پولنگ بوتھ 456 اور زنانہ پولنگ بوتھ 380 ہو گے اس حلقہ کا ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم رانا ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ون محمد مرتضی ملک اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹو سید سبطین مظہر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ ورکاں کو مقرر کیا گیا ہے حلقہ این اے 84 کی نشست پر 12 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا جن میں سیاسی پارٹیوں کے 5 امیدوار جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کے رانا بلال اعجاز سابق ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ذوالفقار علی آف رتہ گورائیہ تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد محب الدین قادری ملی مسلم لیگ (اللہ اکبر تحریک) کے چوہدری عابد سہیل ورک شامل ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میں قابل ذکر ڈاکٹر عامر علی حسین شامل ہیں ابتک کی صورت حال کے مطابق اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے رانا بلال اعجاز سابق ایم این اے کے درمیان متوقع ہے جبکہ ڈاکٹر عامر علی حسین بھی اپ سیٹ کر سکتے ہیں ان کا کردار اس نشست کے نتائج پر بڑا اہم ہے تاہم اصل صورت ایک ہفتہ تک عیاں ہو جائے گی۔ جس کے بارے میں حلقے کا سروے جاری ہے جس کے نتائج کا اعلان سروے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Back t

مزید : علاقائی