غربت خاتمے کیلئے مائیکرو فنانس اداروں کا کردار اہم ہے،گورنر سٹیٹ بینک
اسلام آباد (این این آئی) گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے مائیکرو فنانس اداروں کا کردار اہم ہے، زرعی شعبے سمیت کم آمدن والوں کو گھر کی تعمیر کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، غریب افراد مائیکرو فنانس بینکوں میں بغیر شناختی کارڈ کے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے ہمیں کوششیں مزید تیز کرنا ہونگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے مائیکرو فنانس اداروں کا کردار اہم ہے۔ سٹیٹ بینک اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ طارق باجوہ نے کہا کہ زرعی شعبے سمیت کم آمدن والوں کو گھر کی تعمیر کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیہی علاقوں میں زرعی شعبے کے ذریعے ترقی لانا ہے۔ طارق باجوہ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں خواتین کو ترقی دے رہے ہیں ، غریب افراد مائیکرو فنانس بینکوں میں بغیر شناختی کارڈ کے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای اور مائیکرو فنانس کیلئے آسانی پیدا کرنا ترجیحات ہیں۔ بلوچستان ، گلگت بلتستان ، پسماندہ علاقوں کی خواتین کیلئے پانچ فیصد مارک اپ سکیم شروع کردی ہے۔ طارق باجوہ نے کہا کہ فنانشل سلوشنز کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔گزشتہ دس ، پندرہ سال میں غربت میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے ہمیں کوششیں مزید تیز کرنا ہونگی۔