پاکستان اور سعودی عرب کا موجودہ دفاعی تعاو کو مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا موجودہ دفاعی تعاو کو مزید بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب نے موجودہ باہمی دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ا س کومزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی دفاعی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں پر وفد نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفد کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دفاعی تعلقات اور مستقبل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے معاملات زیر غور آئے ۔دونوں اطراف سے موجودہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے آئی ایم سی ٹی سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھیں تنظیم کے مستقبل کے روڈ میپ کے علاوہ اتحادیوں کے تنظیمی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاکستان/ سعودی عرب

مزید : علاقائی