میئرفیصل آباد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعطل

میئرفیصل آباد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعطل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کی خلاف ورزیوں پر میئر عبدالرزاق ملک کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری اور قانونی کارراوئی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو لیٹر بھیج دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شفاف الیکشن سے انحراف پر میئر عبدالرزاق ملک کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے الیکشن کے بعض امیدواروں کی حمایت میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کام کروانے اور الیکشن مہم میں شرکت کا سلسلہ جاری رہا دوسرے شوکاز جو اب میں بھی اطمینان بخش صفائی پیش کرسکے اور 7اور8جولائی کو بھی مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام کے ذریعے الیکشن کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کا سلسلہ جاری کھا جس کے باعث انہیں میئر شپ سے معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری اور ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔انتخابی ضابطہ اخلاق اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کئی دیگر امیدواروں اور سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

مزید : علاقائی