کوئٹہ: ن لیگی رہنماء حاجی جاناں اچکزئی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

کوئٹہ: ن لیگی رہنماء حاجی جاناں اچکزئی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

کوئٹہ (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء حاجی جانان اچکزئی نے اپنے ساتھیوں اور قبائلی معتبرین کے ہمراہ (ن) لیگ سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس بات کا اعلان انہوں نے سوموار کے روز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و امیدوار برائے پی بی 29 سعید احمد ہاشمی کی موجودگی میں کیا جو کہ ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے تھے حاجی جانان اچکزئی نے سعید احمد ہاشمی کی اپنی رہائش گاہ پر آمد پر انہیں عزت اور قبائلی روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں تمام ساتھیوں اور قبائلی معتبرین کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر محاذ کر سعید احمد ہاشمی کے شانہ بشانہ ہونگے اور بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبہ میں مزید فعال اور منظم بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر سعید احمد ہاشمی نے ان کا ان کے ساتھیوں اور قبائلی معتبرین کا انہیں عزت دینے اور پارٹی میں شمولیت کا شکریہ ادا کیا ۔

جاناں اچکزئی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...