میرکل حکومت کو اپنے ہی صدر کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

میرکل حکومت کو اپنے ہی صدر کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

برلن(آئی این پی)میر کل حکومت کو اپنے ہی صدر کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، سیاستدانوں کو سیاسی پناہ پر توجہ دینے کی بجائے عام شہریوں کے دیگر مسائل پر دیں، ٹرمپ کی حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں نے یورپ کی ذمہ داری میں اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی ابلاغ کے مطابق وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے چانسلر انگیلا میرکل کی قیادت میں مخلوط حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی طرف سے سیاسی پناہ سے متعلق پالیسی پر کی جانے والی بحث اور اس کے طریقہ کار پر تنقید کی ہے۔ جرمن صدر نے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں عام شہریوں کے دیگر مسائل، مثلا پینشن اور بیماری کی صورت میں طبی دیکھ بھال جیسے امور پر فوری توجہ دینا چاہیے۔

جرمن صدر نے یہ بات ملکی نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ شٹائن مائر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کے پیش نظر یورپ پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ مستقبل میں اس پر عائد ہونے والی ذمے داریاں آج سے کہیں زیادہ ہوں گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...