ثبوتوں کی روشنی میں نواز شریف ،مریم اور صفدر کو سزادی ٗشاہ محمو د

ثبوتوں کی روشنی میں نواز شریف ،مریم اور صفدر کو سزادی ٗشاہ محمو د

تھرپارکر (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام ثبوتوں کوحقیقی قرار دیتے ہوئے نواز شریف ،مریم نواز اور صفدر کو سزادی۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز واپس آکرقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں نے نوازشریف کو موقع دیا لیکن وہ اپنی صفائی پیش نہ کرسکے،سزا کے بعدسابق وزیراعظم کو اپیل کاحق حاصل ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف ملکر جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سیاحتجاج کی سیاست جمہوریت کیخلاف سازش ہو گی۔

شاہ محمو د

مزید : علاقائی