اوچ شریف کے بعد ملتان میں انتخابی مہم سبوتاژ کرنا انتظامیہ کی جانبداری ہے : پیپلز پارٹی

اوچ شریف کے بعد ملتان میں انتخابی مہم سبوتاژ کرنا انتظامیہ کی جانبداری ہے : ...

ملتان، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے بلاول بھٹو زر داری کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ا نتظا میہ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ جانبدارانہ سلوک ہورہا ہے، الیکشن کمیشن کہاں ہے؟ ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انکا میز کہنا تھا ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کا استقبال دیکھ کر حریفوں کے چودہ طبق روشن ہوگئے ہیں۔ رکاوٹیں جیالوں کا را ستہ کبھی نہیں روک سکی ہیں، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کو روکنا غیرقانونی ہے ،دریں اثناء سینٹ میں اپوز یشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہاہے اوچ شریف کے بعد اب ملتان میں انتظامیہ پیشگی اجازت کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے،لگتا ہے نگران حکومت کا کام چیئرمین پیپلزپارٹی کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنا رہ گیا ہے ۔صاف پتہ چل رہا ہے انتظامیہ کی نیت میں کھوٹ ہے، پیپلزپارٹی کو انتخابی مہم چلانے کیلئے مؤثر میدان فراہم نہیں کیا جارہا ،انتخابات 2013ء میں بھی ہماری انتخابی مہم میں دہشت گردوں سے ہم پر حملے کرائے گئے، موجودہ الیکشن مہم میں انتظامیہ اسی طرح رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے جیسے طالبان نے گزشتہ انتخابات کی مہم میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔

مزید : علاقائی