افغان صوبہ لوگر میں طالبان نے تین درجن سے زائدسکولوں کو بند کردیا

افغان صوبہ لوگر میں طالبان نے تین درجن سے زائدسکولوں کو بند کردیا

کوہاٹ (این این آئی) پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ لوگر میں طالبان نے تین درجن سے زائدسکولوں کو بند کردیا جبکہ ایک پرائمری سکول کی عمارت کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔سرحد پار سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر کے ضلع محمدآغا میں طلبہ و طالبات کے تین درجن سے زائد سکولوں کو گزشتہ کئی دنوں سے بند کردیا ہے اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ ان سکولوں کو کھولنے کی کشش نہ کریں ورنہ ان سکولوں کی عمارتیں دھماکوں سے اْڑادی جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پل عالم شہر میں واقع ایک پرائمری سکول کو آگ لگا دی۔

طالبان

مزید : علاقائی