عمران خان کل بوریوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

عمران خان کل بوریوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 11جولائی بورے والا میں جلسہ عام سے خطا ب کریں گے،تحریک انصاف کے نامزد امیدوا ر قومی اسمبلی این اے 162چودھری خالد محمود چوہان کے مطابق عمران خان شام 4بجے خصوصی طیارہ سے ٹھینگی ایئر بیس پہنچیں گے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بورے والا اسٹیڈیم میں لینڈ کریں گے اپنی آمد کے فوراً بعد عمران خان گورنمنٹ کالج بورے والا کے بیرونی گراؤنڈ میں بالمقابل تحصیل کچہری انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

عمران ؍بوریوالہ

Back

مزید : علاقائی