نولکھا: بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، ریلوے پولیس ملازم زخمی

نولکھا: بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، ریلوے پولیس ملازم زخمی

لاہور (خبرنگار)نولکھا کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران محلہ دار وں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ ریلوے کالونی میں بچوں کی لڑائی پر بڑے بھی آپس میں جھگڑ پڑے جس پر ملزمان کاشف اور ذیشان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ریلوے پولیس ملازم قمر شاہ زخمی ہوگیاجسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے زخمی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کاشف اور ذیشان کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید : علاقائی