ستوکتلہ، میڈیکل سٹور پر آتشزدگی، لاکھوں کی ادویات جل کر راکھ کا ڈھیر

ستوکتلہ، میڈیکل سٹور پر آتشزدگی، لاکھوں کی ادویات جل کر راکھ کا ڈھیر

لاہور(خبر نگار)ستوکتلہ کے علاقہ میں میڈیکل سٹور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ پی آئی اے روڈ گول چکر کے قریب پنجاب فارمیسی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی جان بچانے والی ادویات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں،ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...