ہربنس پورہ ،50سالہ شخص پُراسرار طور پر ہلاک ،لاش ورثا کے حوالے

ہربنس پورہ ،50سالہ شخص پُراسرار طور پر ہلاک ،لاش ورثا کے حوالے

لاہور (خبر نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 50سالہ شخص پُراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کار ہائشی 50سالہ ریاض کسی کام کے سلسلے میں ہربنس پورہ میں آیا تھا جہاں وہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر گرگیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کردی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم کے لیے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ن کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق یوسف کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...