پنجاب ، 24گھنٹوں میں 873حادثات ، 6افراد جاں بحق ، 625شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 873حادثات ، 6افراد جاں بحق ، 625شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے873مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں625افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ ان حادثات میں 404افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 419ڈرائیور،39کم عمرڈرائیور474مسافراو ر142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت242متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد88حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1035متاثرین میں625مرد اور404خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں686موٹر سائیکلز،156آٹو رکشے،85موٹر کاریں،55وین20مسافربسیں،35ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...