باغپانپورہ ، ایک شخص نے بجلی بل کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا ، ملزم فرار

باغپانپورہ ، ایک شخص نے بجلی بل کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کو تشدد کر کے ہلاک کر ...

لاہور (خبرنگار)باغبانپورہ کے علاقہ میں بجلی کا بل زیادہ آنے کے جھگڑے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناکرموت کے گھاٹ اْتار دیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ شادی پورہ کے رہائشی عمران کا اپنے چھوٹے بھائی 22سالہ علی رضا کے ساتھ بجلی کے بل پر جھگڑا ہوگیا۔ عمران نے علی رضا پر وائپر سے تشدد کرنا شروع کر دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ علی رضا کوشدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں پہنچایاگیاجہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کر کے باپ انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے نعش قبضے لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔

مزید : علاقائی