داتا دربار کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

داتا دربار کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)داتا دربار کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے عقب میں واقع بازارمیں 40سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر یا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے اچھے گھر کا معلوم ہوتا ہے، بظاہر تو کسی چوٹ کا نشان نہیں ہے شبہ ہے کہ اس کی موت نوسربازی کے دوران زہریلی شے کھانے سے واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

مزید :

علاقائی -