آئی جی پنجاب نے لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب نے لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا حکم دے دیا

لاہور(کر ائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے احکامات جاری کئے ہیں کہ پولیس لائنز، تھانوں اورپولیس دفاتر میں جتنی بھی خواتین اہلکارڈیوٹی انجام دیتی ہیں ان کو گھر سے پک اورچھٹی کے اوقات میں دفاتر سے گھروں تک ڈراپ کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد خواتین اہلکاروں کی عزت نفس کو برقراررکھنا ہے اورمورال بہتر بنانا ہے۔

مزید : علاقائی