ریلوے پولیس کی اسٹیشن کے ار دگردتجاوزات کے خلاف کارروائی

ریلوے پولیس کی اسٹیشن کے ار دگردتجاوزات کے خلاف کارروائی

لاہور( کرائم رپورٹر ) ریلوے اسٹیشن لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک جام جیسے مسائل کے حل کے لئے پاکستان ریلوے ٹریفک پولیس لاہور نے موثر حکمتِ عملی تشکیل دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ریلوے ٹریفک پولیس نے کافی حد تک ٹریفک مسائل پر قابو پا لیا ہے۔ ٹریفک کنٹرول کے سلسلے میں ریلوے ٹریفک پولیس کا طرزِعمل ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک کے اصولوں کی پابندی کروانا ، سڑک پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانا اور عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور پیدا کرنا ہے۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کی ہدایات پرایس پی ریلوے لاہورڈویژن ملک محمد عتیق نے انسپکٹر ٹریفک ریلوے محمد بابر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے لاہورریلوے اسٹیشن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نا صرف ٹریفک کو کنٹرول کیا بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی موثر کاروائی کی۔

گئی ہے ۔اس کے علاوہ غیر قانونی رکشوں اور ویگنوں کے اڈوں کو بھی ختم کردیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی