صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے ما ل و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے ما ل و زر ...

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں متعد دوار داتوں میں چوروں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق چو ہنگ کے علاقے میں فا روق کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو2لاکھ 30ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- شادما ن میں کا شف کے گھر سے تین ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نو اب ٹا ؤ ن کے علاقے میں اسر ار کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ 40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،یکی گیٹ کے علاقے میں صا بر کے گھر سے دو ڈاکو 2 لاکھ 45ہزار لوٹ کر لے گئے۔ شما لی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے سر فر از سے90ہزار کی نقد ی ،شا لیما ر میں جمشید سے75ہزار ،راوی روڈ میں اسلم سے70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ملت پا ر ک میں سبحان سے 80ہزار ر،شا ہد رہ ٹاؤن میں بلا ل سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبز ہ زار میں پر ویزسے90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔ما ڈل ٹا ؤ ن اورسمن آ با د سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اورمصر ی شا ہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...