ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گذشتہ روزانہوں نے چارج سنبھالنے کے بعدہیڈ آفس کے ڈائریکٹر ز کااجلاس طلب کیا اوراینٹی کرپشن میں زیرتفتیش کیسوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کااس موقع پر افسران سے کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کرپٹ افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا اورمتاثرہ افرادکوریلیف دینا ہوگا یہی تمام افسران کی ترجیح ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بہترین ٹیم ورک کے ساتھ ہم بہترین نتائج کم سے کم وقت میں حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...