بورس جانسن مستعفی ، جیریمی ہنٹ نئے برطانوی وزیر خارجہ مقرر

بورس جانسن مستعفی ، جیریمی ہنٹ نئے برطانوی وزیر خارجہ مقرر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، جسے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھریسا مے کے ڈا ننگ اسٹریٹ دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیر کی سہ پہر کو وزیر اعظم نے وزیرخارجہ بورس جانسن کا استعفی قبول کرلیااوران کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی خدمات پر ان کی شکرگزار ہیں۔واضح رہے نجی محافل میں بورس جانسن نے، بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین سے مضبوط معاشی تعلقات برقرار رکھنے کے منصوبے پر تھریسا مے کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کابینہ نے اس منصوبے کی جمعہ کو منظوری دیدی تھی، تاہم بورس جانسن نے عوام سطح پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔انہیں پیر کے روز لندن میں ایک کانفرنس شریک میزبان کے فرائض بھی انجام دینے تھے، تاہم وہ اس کے لیے موجود نہ تھے۔جرمنی کے جونیئر وزیر خارجہ مائیکل روتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہم اب بھی اپنے میزبان کا انتظار کر رہے ہیں۔

جیریمی ہنٹ

مزید : صفحہ اول