ترکی میں نئے صدارتی نظام پر عملدر آمد ، فواد اوکتائے نائب صدر مقرر ، سولہ رکنی کابینہ کا اعلان

ترکی میں نئے صدارتی نظام پر عملدر آمد ، فواد اوکتائے نائب صدر مقرر ، سولہ ...

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)برادر اسلامی ملک ترکی میں 24جون کوہونیوالے صدارتی انتخابات کے بعد نئے صدارتی نظام پر عملدرآمد شروع ہو گیا،جس کے تحت نئے نائب صدور اور وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔صدر ایردوان نے اپنے دست راست فواداوکتائے کو نا ئب صدرمقرر کیا ہے جبکہ کابینہ میں عبدالحمید گل وزیر انصاف، سیلمان سوئیلووزیر داخلہ، حلوصی آقاروزیر قومی دفاع،ضیاء سلچوق وزیر قومی تعلیم ، فخر الدین کوجہ وزیر صحت، فاتح دونمیزوزیر توانائی اور قدرتی وسائل،مرات کْرم وزیر ماحولیات اور شہری امور، مہمت ایرسوئے وزیر ثقافت و ٹورازم، مہمت قصاپ اولو یوتھ اور کھیلوں کے امورکے وزیر،بیرات آلبائراک وزیر خزانہ اور مالی امور،مہمت چاہیت طوران وزیر مواصلات اور انفرا سٹرکچر ، مولود چاوش اولووزیر خارجہ، زہرہ زمرت وزیر محنت ، سماجی خدمات اور عائلی امور، بیکر پاکدیمیرلی وزیر زراعت و جنگلات،مصطفےٰ وارانک وزیر صنعت و ٹیکنالوجی، روحسار پیکجان کو وزیر تجارت کا قلمدان دیئے گئے ہیں ۔

ترکی صدارتی نظام

مزید : صفحہ اول