عمران خان سیاست چھوڑ کر پیرنی کیساتھ اللہ کریں ، گھبرانے والے نہیں ، عوام کے درمیا ن رہیں گے : شہباز شریف

عمران خان سیاست چھوڑ کر پیرنی کیساتھ اللہ کریں ، گھبرانے والے نہیں ، عوام کے ...

شرقپور شریف (سیّد طہماسپ علی نقوی )لوٹوں کو 25 جولائی کو دریا برد کر دیں گے میاں نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں کارکن ا ن کے استقبال کیلئے پہنچیں گے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ہم گھبرانے والے نہیں اور عوام کے درمیان رہیں گے میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عوام کے درمیان آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے شرقپور چونگی سٹاپ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں شہباز شریف لاہور سے ننکانہ صاحب انتخابی مہم کیلئے نکلے تو شرقپور پہنچنے پر ہزاروں افراد لاہور جڑانوالہ روڈپر نکل آئے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے ۔میاں شہباز شریف کا استقبال رانا تنویر حسین سابق وفاقی وزیر امید وار حلقہ این اے 120صاحبزادہ میا ں جلیل احمد شرقپوری امید وار حلقہ پی پی 139 میاں عمران علی اشرف یعقومیہ ،قاضی احتشام عارف ، قاضی عتیق ، محمد خان ،چوہدری اخترحسین چٹھہ ، رانا طاہر اقبال ،حکیم سلیم اللہ ملک اویس صدر یوتھ ونگ ، رانا بابر منظور ،چوہدری شہباز اصغر ، ڈاکٹر طاہر رضا ،ہمایوں شہزاد ،شیخ ساغر حسن ،سجاد بھٹی ،ملک عبداللہ نورکا ، ملک قاسم نورکا ، ملک علی رضا نورکا ، ملک غفور ،ملک جاوید گھچہ حاجی صداقت علی ،عدنان جاوید شمس سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے قائدین نے کیا میاں شہباز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے بازی کی گئی کارکنوں نے پولیس سکیورٹی کے باوجود میا ں شہباز شریف کی گاڑی کو گھیر لیا او ر شدید نعرے بازی کی میاں محمد شہباز شریف نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور خود بھی نعرے لگائے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوٹوں کو دریا برد کریں گے ہم نے شرقپور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا فنڈدیا جو قوم کی امانت تھا یہ کسی نے کام نہیں کروایا یہ آپ کا پیسہ تھا جو آپ پر خرچ ہوا 25 جولائی کو عوام رانا تنویر حسین ،میاں جلیل احمد شرقپوری ، میاں عبدالرؤف ، پیر اشرف رسول کو کامیا ب کروائیں گے او رلوٹے بھاگ جائیں گے ہم عوام میں ہیں اور عوام میں ہی رہیں گے میاں محمد نواز شریف مشکل حالات میں اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آ رہا ہے کارکن ان کے استقبال کے لئے نکلیں گے وہ ہمارے قائد ہیں 25 جولائی کو مسلم لیگ ن ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔

شہباز شریف

ننکانہ صاحب ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہ کہ عمران خان جھوٹوں کے بادشاہ ہیں جو وزارت عظمیٰ تودور کسی گلی کے چیئرمین بننے کے بھی قابل نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے گزشتہ رات غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیاکا جھوٹا ترین شخص ہے جس نے کے پی کے میں نہ تو ہسپتال بنائے اور نہ ہی کالج اور یونیورسٹیاں اور لیب بنائیں اور جنگلہ بس نہ بنانے کا دعوی کرنے والا جھوٹھے خان پشاور بس تو نہ چلا سکا بلکہ عوام کی بس کرادی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ڈینگی کی وبا پر ہم نے پنجاب سے ٖڈاکٹرز ، ایمبولنسز اور ادویات پہنچائیں اسوقت خان صاحب نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھے ہوئے تھے اور جب اس کا نشہ اترا تو اس نے کہا سردی آئے گی اور ڈینگی بھاگ جائے گا ، کے پی کے متعلق بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں صرف 72میگاواٹ بجلی بنائی اور کہا کہ وہ بیٹھ گئی ہے کیا بجلی کے پاؤں تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر کسی حجرہ میں پیرنی کے ساتھ اللہ اللہ کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سو اراربوں کی لاگت سے بجلی کے منصوبے مکمل کر کے گیارہ ہزا ر میگا واٹ بجلی پیدا کی جس سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا کہ ننکانہ صاحب شہر کو تین ن لگتے ہیں اس لیے آپ مسلم لیگ کو تین گنا ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں انہوں نے کہا کہ آج میں ننکانہ صاحب کی عوام سے دل کی باتیں کرنے آیا ہوں اور آج ننکانہ صاحب کی سکھ برادری کی بھاری تعداد ورکرز کنونشن میں شامل ہوئی اور انہوں نے مجھے چادر پہناکر میری بے پناہ حوصلہ افزائی کی ہے جس کے لیے میں انکا بے حد مشکور ہوں انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو پاکستان میں پوری آزادی حاصل ہے میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا اور جب انڈیانے پانچ ایٹمی دھماکے کیے اس وقت دنیا بھر کے ممالک نے پاکستان کو دھمکیاں دیں کہ اگر پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اس کی امددا روک دی جائے گی اس سلسلہ میں بل کلٹن نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کی کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو لیکن نواز شریف نے کہا کہ ہم روکھی سوکھی کھا کر گزارہ کر لیں گے اور انہوں نے پانچ ارب کا لالچ ٹھکرا کر چھ ایٹمی دھماکے کر دیئے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر آپ نے مسلم لیگ کو اس مرتبہ کامیاب کرایا تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ننکانہ صاحب میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں بابا گورونانک یونیورسٹی کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور متروکہ وقف املاک کی اراضی پر رہائشی کالونی بنا کر صرف ننکانہ صاحب کے لوگوں کو گھروں کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی اور دس سا ل کے لیے کم شرح سود پر مکان بنانے کے لیے قرضے دیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک کی اراضی کے مزارعین کے مسائل حل کیے جائیں گے اور انہیں دس ہزار روپے کی بجائے ساڑھے چودہ سو روپے سالانہ پٹہ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے یونیورسٹیاں ،ہسپتال ، ہر ضلع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بنائے ۔کارکنوں پر زور دیا ہے اگر مسلم لیگ کو حکومت ملی تو انشاء اللہ پاکستان کو ترقی اور ملائشیابنا کر دم لیا لوں گا انہوں نے ورکروں پر ذور دیا کہ وہ 13جولائی کو بروز جمعۃ المبار ک کو شام چار بجے لاہور ائر پورٹ پر پہنچ کر قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو والہانہ استقبال کر کے ان سے اظہار یکجہتی اور محبتوں کا ثبوت دیں ۔

صدر لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول