ایون فیلڈ میں (ن) لیگی ،پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، 2گرفتار

ایون فیلڈ میں (ن) لیگی ،پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، 2گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے 0کارکنوں نے احتجا ج کیا تو مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ،پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ،اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ۔کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی، جس نے کارروائی کر کے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی تھی ۔

کارکن گرفتار

مزید : صفحہ اول