تھائی لینڈ ، سری لنکا میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کی حکومتی یقین دہانی، ازخود نوٹس کیس نمٹادیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے حکومت کی یقین دہانی پر تھائی لینڈ اور سری لنکا کی جیلوں میں قیدیوں کی واپسی سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹادیا چیف جسٹس کی سربراہی مین تین رکنی بینچ کوایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے قیدیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ حکومت قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے۔ چین، برطانیہ، ایران اور عراق سے بھی قیدیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تھائی لینڈ حکام کو 35ہزار ڈالر جمع کروا دیئے ہیں۔ پہلی کھیپ میں 19 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔دوسرے ملکوں میں دیگر قیدی بھی وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شکر الحمدللہ پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سری لنکا نے 47 قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے۔ سری لنکا سے بھی قیدیوں کی واپسی کا عمل شروع کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ حکومت قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے۔ چین، برطانیہ، ایران اور عراق سے بھی قیدیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت خود پاکستانی قیدیوں کا معاملہ دیکھ رہی ہے۔ انشا اللہ تمام پاکستانی قیدی واپس آ جائیں گے۔ ایک دن میں تمام قیدی واپس نہیں آ سکتے۔پاکستانی قیدیوں کا معاملہ اب انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ انشاللہ چھ ماہ میں قیدی واپس آ جائیں گے۔عدالت بیرون ملک سے قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔