توہین عدالت کیس ،طلال کی الیکشن کے بعد سماعت کی استدعا مسترد

توہین عدالت کیس ،طلال کی الیکشن کے بعد سماعت کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پیر کوبھی عدالت میں طلال چوہدری کی جانب سے گواہان پیش نہ ہوسکے ٗواضح رہے کہ عدالت نے طلال چوہدری کو گواہ پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔گواہوں کے پیش نہ ہونے پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے آپ کے گواہ نہیں آتے، اب آپ حتمی دلائل دیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے انتخابات کے بعد تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی ٗجسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ بدھ (11 جولائی) کو کامران مرتضیٰ کیس میں حتمی دلائل دیں گے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔
طلا ل کیس

مزید :

صفحہ اول -