رکاوٹیں ڈالنا اوچھے ہتھکنڈے قرار ، بلاول بھٹو کا الیکشن مہم جاری رکھنے کا اعلان

رکاوٹیں ڈالنا اوچھے ہتھکنڈے قرار ، بلاول بھٹو کا الیکشن مہم جاری رکھنے کا ...

ملتان،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عوامی منشور لیکر آیا ہوں،بی بی شہید کاوعدہ نبھانے، پا کستا ن بچانے نکلا ہوں، ہمیں بیروزگاری سے لڑنا ہے،پیپلز پارٹی کا منشور کسان دوست رہا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانا پڑے گا ،سیاسی جدوجہد کا آغاز کررہا ہوں، یہ میرا پہلا الیکشن ہے، بلاول بھٹو جو وعدہ کررہاہے اسے پورا کر کے دکھائے گا،رکاوٹیں انتخا بی مہم چلانے سے روکنے کے مترادف ہیں،ایسے ہتھکنڈوں سے مجھے عوام میں جانے سے روکا نہیں جاسکتا،سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے انتخابی مہم چلانا میرا آئینی حق ہے،اپنا پیغام ملک کے کونے کونے اور گلی گلی میں لے کر جاؤں گا۔گزشتہ روزبہاولپور بائی پاس چوک پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا ملتان کے عوام سے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، جمہوریت میں جیالوں کا خون شامل ہے۔ ملتان میں ترقی پیپلز پارٹی کے دور ہی میں ہوئی ۔ پیپلز پارٹی کا منشور کسان دوست رہا ہے۔ شہید بھٹو نے کسانوں کو زمینیں دیں، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کسان کی شان ہی ملک کی شان ہے۔ پی پی پی ہی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا ، اب بینظیر کسان کارڈ ، قر ضے، سبسڈی دینگے ، فصل کی انشورنس کرینگے۔ بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت فود کارڈ دینگے، یونین کونسل کی سطح پر فوڈ سٹور کھولیں گے جن سے کھانے پینے کی اشیاء سستی ملیں گی ۔ شہید بی بی عوام کے مسائل کا حل چاہتی تھیں، ان کے مشن کوہر حال میں پورا کرونگا۔ پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کی آواز اٹھائی ہے مگر پانچ سال سابق حکومت نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کی آواز نہیں اٹھائی۔ پشاور میں جلسے کے مقام کی دی گئی اجازت انتظامیہ نے واپس لے لی ہے ۔ اوچ شریف کے بعد ملتان کی انتظامیہ بھی انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ کراچی سے شروع ہوایہ سفرخیبرتک جاری رہیگا،کارکن پرامن رہیں اورانتخابی مہم میں بھرپورحصہ لیں۔قبل ازیں ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ملتان اور پشاور انتظامیہ کا پیشگی اجازت کے باوجود انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنا، دی گئی اجازت منسوخ کرناسمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور مذکورہ انتظامیہ کیخلاف کا ر روائی کرے،الیکشن کمیشن بتائے ایک جماعت کے سربراہ کو مہم سے روک کر کس طرح انتخابات کروائے جا سکتے ہیں۔ تمام رکاوٹوں کے باو جو د بلاول بھٹو ملتان میں شیڈیول کے مطابق دورہ کریں گے اور پشاورسمیت دیگر علا قو ں میں اپنے پروگرام کے مطابق جائیں گے، انتظا میہ کی رکاوٹیں غیرقانونی ہیں، انتظامیہ جتنی رکاوٹیں ڈال سکتی ہے ڈال کر دیکھ لے۔

بلاول بھٹواعلان

Back to C

مزید : صفحہ اول