کیپٹن(ر) صفدر اڈالہ جیل منتقل ، بی کلاس فراہم

کیپٹن(ر) صفدر اڈالہ جیل منتقل ، بی کلاس فراہم

اسلام آباد(این این آئی،صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیاجہاں سے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔نیب نے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کے روبرو کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی جس کے بعد انہیں بکتربند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ٗاڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیرک میں بھیج دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے اور انہیں ایک مشقتی خدمت گار بھی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

کیپٹن (ر)صفدر

Bac

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...