عمران کی بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈ ریزنگ مہم چلانے سے معذرت

عمران کی بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈ ریزنگ مہم چلانے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی عطیات جمع کروانے کی مہم چلانے سے معذرت کرلی ۔کپتان کا کہنا ہے کہ عطیات اکھٹے کرتے کرتے تھک گیا ہوں تاہم بھاشا ڈیم اپنی ممکنہ حکومت کا ترجیحی منصوبہ قراردے دیا جبکہ وہ 20کروڑ عوام کے حق حکمرانی کے سوال کا جواب بھی گول کرگئے ۔ چند اداروں کی خواہش کی بجائے عوام کے مکمل حق حکمرانی سے متعلق سوال کو مشکل قرار دیدیا۔ پیر کو تحریک انصاف کے انتخابی منشور2018ء کے اعلان کے موقع پر عمران خان سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے بارے میں عطیات جمع کرنے سے متعلق سوالات ہوئے۔ ڈیموں کی تعمیر کی عطیات مہم سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عطیات اکٹھے کرتے کرتے تھک گیا ہوں کینسر ہسپتال سیلاب اور اہم فلاحی کاموں کیلئے ہر موقع پر عطیات جمع کئے اب عطیات جمع کرتے کرتے تھک گیا ہے ۔ نئے ڈیم بالخصوص بھاشاڈیم کی تعمیر نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگی ۔

مزید :

صفحہ اول -