حکومت پاکستان کے 44ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے

حکومت پاکستان کے 44ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے دنیا کے 44ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے دنیاکے 44 ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے گئے ہیں جن میں 27ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزافری معاہدے جبکہ 10 ممالک کے ساتھ صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزافری معاہدے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 7 ممالک کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی شہریوں کیلئے ویزافری معاہدے ہیں۔ان 44 معاہدوں میں سے 50 فیصدمعاہدے مسلم لیگ ن کی حکومت کے مختلف ادوار میں بیرونی دنیا کیساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے اقدامات کے تحت کیے گئے جبکہ آخری معاہدہ بھی ن لیگ کی مرکزی حکومت نے ہی کیا جس میں کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی خاطرویزافری معاہدہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کی دستاویزکے مطابق اس وقت دنیاکے27 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزافری معاہدے قائم ہیں۔ سابقہ مرکزی حکومت نے کویت کے ساتھ ویزافری معاہدہ کیا۔

ویزا فری معاہدہ

مزید : صفحہ اول