پنجاب کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ، ترسیل آج سے شروع
اسلام آباد (این این آئی) پنجاب کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے، ترسیل (آج) منگل سے شروع ہو جائیگی۔ نجی ٹی وی نے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے بیلٹ پیپر اسلام آباد اور کراچی کے سرکاری پریس میں چھاپے گئے اور یہ بیلٹ پیپر فوج ، ڈی آر او اور ضلعی حکومت کے نمائندوں کی موجودگی میں پہنچائے جائینگے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی حکم پر دو امیدواروں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھپوائے گئے ۔ پی پی 294 سے حسنین دریشک ، سردار حسام جاوید گورچانی کے بیلٹ پیپر دوبارہ چھاپے گئے۔ ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر کی چھپائی کے اخراجات امیدواروں سے وصول کئے گئے۔
بیلٹ پیپرز