امریکی صدر ایک ہفتے کے دورے پر(آج) یورپ جائینگے

امریکی صدر ایک ہفتے کے دورے پر(آج) یورپ جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہفتے پر محیط دورے پر (آج) منگل کو یورپ کے لیے روانہ ہوں گے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہفتے پر محیط دورے پر (آج) منگل کو یورپ کے لیے روانہ ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے کو امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے،اس دورے میں ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیوٹن کے ساتھ یہ ملاقات ٹرمپ کے اس دورے کی آخری منزل ہیل سنکی میں ہو گی۔ ٹرمپ اس دورے میں سب سے پہلے بیلجیئم جائیں گے، جب کہ اس کے بعد انہیں برطانیہ اور سکاٹ لینڈکا دورہ کرنا ہے۔
امریکی صدر

مزید :

صفحہ اول -