تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ الیکشن کمیشن کاسٹیٹ بینک سے رجوع

تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ الیکشن کمیشن کاسٹیٹ بینک سے رجوع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے معاملہ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ اسٹیٹ بینک سے تمام ٹرانزایکشنز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر بینک آف پاکستان سے رجوع کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے 10 دستاویزات مانگی تھیں جن میں سے صرف فنانشل پالیسی کے حوالے سے دستاویز فراہم کی گئی تھی جبکہ کوئی بینک ریکارڈ اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ تحقیقاتی کمیٹی کو فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے کئی مرتبہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود بینک ریکارڈ فراہم نہیں کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک سے کہا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کی ملکی اور غیرملکی ٹرانزایکشنز کی تفصیلات جلد از جلد فراہم کرے اور اسٹیٹ بینک پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کی معلومات جلد از جلد الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو فراہم کرے۔ اس کمیٹی کو پہلے ایک ماہ کا مینڈیٹ دیا گیا تھا اور اس کے بعد دو ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ تحریک انصاف کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک سے معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ۔ درخواست گزار اکبر شیر بابر کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے اور ان کی جانب سے ٹرانزایکشنز الیکشن کمیشن کے حوالے کی گئی تھیں۔ تحریک انصاف یہ کیس تو لڑتی رہی لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔

غیرملکی فنڈنگ

مزید : صفحہ اول