ووٹ کی پرچی کو تلوار کی حیثیت حاصل ہے: مولانا فضل الرحمن

ووٹ کی پرچی کو تلوار کی حیثیت حاصل ہے: مولانا فضل الرحمن

لکی مروت (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی کو تلوارکی حیثیت حاصل ہوگئی ہے ٗ پہلے جنگیں تلوارسے لڑی جاتی تھیں تاہم اب ووٹ کی پرچی سے جنگ لڑی جا رہی ہے۔لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ25 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے، عوام اس تلوار سے باطل قوتوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان

مزید : صفحہ اول