پہلے وزیراعظم کا کیا حال ہوا،میرے نام پر ایسے نعرے نہ لگائیں ، نثار
ٹیکسلا(آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امیر،غریب ہونا اللہ تعالی کی دین ہے، میرے دل میں پشتونوں کی عزت ہے،آج لگتا ہے ہم پختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں، آج کا یہ اجتماع میری الیکشن مہم کیلئے بہت مبارک ثابت ہوگا،پشتون ہمیشہ دل کی بات کہتا ہے، جو شخص میرے خلاف الیکشن لڑرہا ہے اس کو خان کہنا درست نہیں۔ حلقہ این اے 63 ٹیکسلا میں پختون برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ثابت کروں گا میں جو بات کرتا ہوں عمل کرکے دکھاتا ہوں اگر ایک ووٹ والے کے ساتھ زیادتی ہوگی تو میں اس کے ساتھ ہوں گا۔ میرے نام پر وزیراعظم کے نعرے نہ لگائیں پہلے وزیراعظم کا کیا حال ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست آسان کام نہیں ہے،ووٹ لینا آسان ہے اس کا حق ادا کرنا مشکل ہے میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ووٹ کا حق ادا کروں۔
چوہدری نثار