نامور سیاسی شخصیت میاں اخلاق گڈو کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت
لاہور( جنرل رپورٹر )نامور سیاسی شخصیت میاں اخلاق گڈو نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اورانتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز احمد ڈیال سمیت کارکنوں کی کثیر نے شرکت کی ۔میاں اخلاق گڈو نے کہا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے پر فخر ہے اور پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔
میاں اخلاق گڈو