مریم نوازکا نام این اے127کے امیدواروں کی فہرست میں برقرار
لاہور(جنرل رپورٹر) اسلام آباد کی احتساب عدالت سے مریم نواز کو7سال کی سزا اور نااہلی کے بعد تاحال این اے127کے امیدواروں کی فہرست سے ان کا نام نہ نکالا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق این اے127کے ریٹرننگ افسرکے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز کی نااہلی کا کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127سے تاحال10امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ریٹرننگ افسر کے روبرو علی پرویز نے بھی شیر کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی نہیں دی۔
نام برقرار