زرعی ترقیاتی بینک کے ڈیفالٹر پی ٹی آئی رہنما ء کی جائیداد نیلامی کا حکم

زرعی ترقیاتی بینک کے ڈیفالٹر پی ٹی آئی رہنما ء کی جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے ڈیفالٹر پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء کی جائیداد نیلامی کاحکم دے دیاہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے راہنماء شہزاد خاکوانی کی ایک ہزار 733 کنال اراضی نیلام کرنے کاحکم دیتے ہوئے جائیداد نیلامی کیلئے 21جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے زرعی ترقیاتی بینک کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر سماعت کی۔ بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی راہنماء شہزاد خاکوانی نے ز اشا لمیٹڈ کے لئے کاروباری قرض حاصل کیا،قرض کے لئے شہزاد خاکوانی نے تلمبہ روڈ میاں چنوں میں واقع ایک ہزار 733 کنال جائیداد رہن رکھوائی، قرض کیلئے راجہ منور، شہزادہ کامران فاروق، شہزادہ سلیمان، مسماۃ الماس خاکوانی اور مسز طوبہ سلیم نے گارنٹی بھی دی، زاشا لمیٹڈ کے مالکان کو قرض کی رقم طے شدہ مدت میں ادا نہ کرنے پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر زاشا لمیٹڈ کے خلاف 2016ء سے 31 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار 451 روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، عدالتی ڈگری کے باوجود پی ٹی آئی راہنماء شہزاد خاکوانی بینک کی رقم ادا نہیں کر رہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ رقم کی ریکوری کے لئے زاشا لمیٹڈکی رہن رکھوائی گئی جائیداد نیلام کرنے کاحکم دیا جائے، عدالتی حکم پر کورٹ آکشنرز احمد عبداللہ ڈوگر اور سلطان احمد ایڈووکیٹس نے نیلامی کا شیڈول پیش کیا، عدالت نے فریقین کے دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد نیلامی شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

جائیداد نیلامی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...