جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیاں‘ حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے مہلت

جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیاں‘ حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 24جولائی تک تفصیلی جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی ۔ جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت سے متعلق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے، حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں جماعت کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے، کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے، عدالت حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دے۔

جماعۃ الدعوۃ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...