زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت

زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے ساتھ ضروری دستاویزات منسلک کرکے فائل کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پہلے فائل مکمل کریں پھر کیس کی شنوائی کی جائے گی۔ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ کمسن بچی زینب کے والد امین انصاری اور ان کی جانب سے ایڈووکیٹ چودھری اشتیاق عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں امین انصاری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عمران کو سر عام پھانسی دی جائے۔ لاہورہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے زینب قتل کیس کی فائل سماعت کے لئے درخواست دو رکنی بنچ کو بھجوائی تھی۔
زینب قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -