ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان کا سابق شوہر تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان کا سابق شوہر تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)خاتون ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان کا سابق شوہر تحفظ کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا اور ہائیکورٹ میں ایم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں اپنی سابق بیوی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی ۔عبدالواحد نامی شہری نے سابق بیوی کے خلاف ہائیکورٹ کے ایم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 1996 میں ء ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان سے شادی ہوئی جبکہ 2014 ء میں گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق ہو گئی۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ شازیہ احمد خان نے دو بچے بھی لے لئے اور گھر پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ بچوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔درخواست میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گھر کا قبضہ واپس نہیں کر ر ہیں بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم آئی ٹی ایڈیشل سیشن جج شازیہ احمد خان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

سابق شوہر

مزید : صفحہ آخر