بلدیاتی نمائندوں کی الیکشن مہم میں شرکت پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

بلدیاتی نمائندوں کی الیکشن مہم میں شرکت پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی شرکت پر پابندی کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے یونین کونسل 76کے چیئرمین اعجاز حفیظ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کی، سیکشن 18کے تحت الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی، عدالت الیکشن کمیشن کی پابندی کالعدم قرار دے کر بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت دے۔

بلدیاتی نمائندے؍ الیکشن مہم

مزید : صفحہ آخر