احمد علی اولکھ کے کاغذات کی منظور ی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

احمد علی اولکھ کے کاغذات کی منظور ی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یانہ ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 288 لیہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد علی اولکھ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شیخ محمد امین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احمد علی اولکھ نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور اپنے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا،احمد علی اولکھ آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت اہل نہیں ،عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اور احمد علی اولکھ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔
احمد علی اولکھ

مزید :

صفحہ آخر -