کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست فیصلہ کیلئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی گئی

کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست فیصلہ کیلئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی اور حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ڈاکٹرکاظم افضل کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے علی جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن نے غیر موجودگی میں کلینک سیل کر دیا ہے، وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر کلینک سیل کئے جارہے ہیں، وکیل نے دعویٰ کیا کہ کلینک پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہے اور تمام قانونی تقاضوں کے بعد کھولا گیا ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دے ،عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔

ہیلتھ کئیر کمیشن

مزید : صفحہ آخر