حج و عمرہ کیلئے جہازوں کی ٹکٹوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

حج و عمرہ کیلئے جہازوں کی ٹکٹوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس کی سماعت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حج و عمرہ کیلئے جہازوں کی ٹکٹوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائرکیس میں درخواست گزار وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست میں حج و عمرہ کے لئے جہازوں کی ٹکٹوں پر عائد ٹیکسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، ایوی ایشن ، قومی اور نجی ائیر لائنز کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے اسلامی فریضہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے لئے جہاز کی ٹکٹوں پر 8 اقسام کے ٹیکس عائد کر دئے ہیں ،وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اسلامی فریضے کی ادائیگی کیلئے ٹکٹوں پر اضافی ٹیکس اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے جہازوں کی ٹکٹوں پر 14994 روپے ٹیکس چارج کیا جارہا ہے ،جس کے باعث 27000 روپے والا ٹکٹ 41994 میں فروخت کیا جارہا ہے اور اسلامی فریضے کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جہازوں کی ٹکٹوں پر عائد ٹیکسوں کو کالعدم قرار دے ۔

حج و عمرہ

مزید : صفحہ آخر