امریکا، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک

امریکا، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک

ورجینیا(اے این این)امریکی ریاست ورجینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر بتاہ ہونے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورجینا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کہ حادثہ ویلمزبرگ میں پیش آیا جہاں دوران پرواز ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث گھر کو آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،حادثے کی اصل وجوہات جلد منظر عام پر آجائیں گی ۔

ہیلی کاپٹر

مزید : صفحہ آخر