وزیرستان‘ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن‘ اسلحہ ،گولہ بارود، بارودی سرنگیں برآمد

وزیرستان‘ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن‘ اسلحہ ،گولہ بارود، بارودی سرنگیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر وزیر ستان میں آپریشن کیا اس دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں اسلحہ میں ہیوی مشین گنز، سب مشین گنز ، دستی بم اور مواصلاتی آلا ت شامل ہیں فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے اسلحہ راکٹ لانچر اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -