الیکشن سے قبل حسین لوائی کی گرفتاری کا مقصد سیاسی لگتا ہے،سعید غنی

الیکشن سے قبل حسین لوائی کی گرفتاری کا مقصد سیاسی لگتا ہے،سعید غنی

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے الیکشن سے قبل حسین لوائی کی گرفتاری سیاسی لگتی ہے، پنجاب میں بلاول بھٹو کا قافلہ روکنے والا تحریک انصاف کے امیدوار کا بھائی تھا ۔ پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا حسین لوائی کو تین چار سال پہلے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، الیکشن سے چند دن پہلے ان کی گرفتاری کا اصل مقصد پارٹی کو ووٹر کے سامنے گرانا ہے،اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پنجاب میں جن پولیس آفیسرز نے بلاول بھٹو کا قافلہ روکا تھا وہ پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی تھا، پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کا بھائی جی ڈی اے کا امیدوار ہے ہم نے الیکشن کمیشن کو ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کیلئے خط لکھا مگر انہوں نے اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا ۔

سعید غنی

Bac

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...