مردان ، 4سالہ اسماء کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا ، 10لاکھ رپے جرمانہ

مردان ، 4سالہ اسماء کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا ، ...

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردان میں بداخلاقی کے بعد 4 سالہ اسماء کو قتل کرنے والے مجرم محمد نبی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا۔15 سالہ محمد نبی مقتولہ کا قریبی رشتہ دار اور ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔آر پی او کے مطابق محمد نبی نے بچی کو گلا دباکر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...