عوام پارٹیوں کے طرز سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں،حافظ سعید

عوام پارٹیوں کے طرز سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں،حافظ سعید

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ہم پاکستان بچانے اورغریبوں،مزدوروں وکسانوں کو حقوق دلوانے آئے ہیں۔لوٹ کھسوٹ کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔ احتساب کا سلسلہ شروع ہو چکا، اب یہ عمل رکنا نہیں چاہیے اورہر شخص کا احتساب ہونا چاہئے۔ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا اور اسے جیتنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکشمی چوک میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار وں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔لکشمی چوک انتخابی دفتر کے افتتاح پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے،حافظ محمد سعید لکشمی چوک سے باغبانپورہ قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے اور وہاں جلسے سے خطاب کے بعد گول چکر صدر میں جلسہ سے خطاب کیا۔قافلے میں شامل سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر بڑی تعداد میں لوگ سوار تھے۔اس دوران امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کا زبردست استقبال کیا گیا۔عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔شرکاء جیتے گا جیتے گا،یعقوب شیخ جیتے گا،ھافظ سعید قدم بڑھا ؤہم تمہارے ساتھ ہیں۔ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام پارٹیوں کی طرز سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں۔ملی مسلم لیگ مایوسیاں ختم کرے گی۔ستر سال کی لمبی سیاہ رات ملک پر چھائی ہے۔لوگ ناامید ہیں ہم نے انہیں حوصلے دینے ہیں۔ہر گھر میں جا کر اعتما ددینا ہے۔ووٹ خریدنے کے سلسلے بند کروانے ہوں گے۔ضمنی الیکشن میں لاہور میں ووٹ خریدا گیااورغریب عوام کا استحصال کیا گیا۔لوٹ مار کرنے والے کھربوں کما کر چند لاکھ دے کر ووٹ خریدتے ہیں۔کرپشن یہاں گلی محلے سے شروع ہوتی ہے۔سینٹ میں ووٹ کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔بھارت نے ستر فیصد پانی پر قبضہ کر لیا۔چوری ہونے والا پانی انڈیا سے واپس لینا ہے۔بجلی آسمانوں پر نہیں چلی گئی بلکہ انڈیا لے گیا۔اب وہ پاکستان کو انڈیا کی منڈی بنانا چاہتے ہیں۔ہم پاکستان کو انڈیا کی منڈی نہیں بننے دیں گے۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر